امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ غزہ میں اس ہفتے جنگ بندی معاہدہ کےلیے پرامید ہیں۔
نیوجرسی میں میڈیا سےگفتگومیں ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا اس ہفتےحماس کیساتھ معاہدہ کرنے کا اچھا موقع ہے، کچھ یرغمالی رہا ہوسکتے ہیں،ایران کے ساتھ مستقل معاہدے کےلیےاسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے بات کروں گا۔
مزیدکہا ہم نےایران کی ایٹمی تنصیبات کومکمل طورتباہ کردیا،یوکرینی صدرزیلنسکی سے فون پراچھی بات چیت ہوئی،مگر روسی صدر پوٹن نےمایوس کیا،ایلون مسک کی نئی سیاسی پارٹی پرتنقید کرتے ہوئے تیسری جماعت بنانے کو مضحکہ خیز قرار دیا۔





















