اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں حماس کے وجود کو برقرار رکھنے والے کسی جنگ بندی معاہدے کو قبول نہیں کرے گا۔
واشنگٹن ڈی سی کے لیے روانہ ہونے سے قبل اپنی گفتگو میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں حماس کے وجود کو برقرار رکھنے والے کسی جنگ بندی معاہدے کو قبول نہیں کرے گا۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے زور دیا کہ جنگ اس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک حماس کو مکمل طور پر شکست نہ دے دی جائے۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے حماس کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے لیے اپنی مذاکراتی ٹیم قطر کے دارالحکومت دوحہ بھیجی ہے اور دوسری جانب نیتن یاہو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے واشنگٹن جا رہے ہیں۔





















