فلسطینی نژاد امریکی طالب علم رہنماء محمود خلیل کا کہنا ہے کہ فلسطین میں اس وقت امریکی فنڈ سے نسل کشی ہورہی ہے، کولمبیا یونیورسٹی جیسے ادارے نسل کشی میں سرمایہ لگا رہے ہیں۔
فلسطینی نژاد امریکی طالبعلم رہنماء محمود خلیل نے ایک بار پھر اسرائیلی مظالم کیخلاف بھرپور آواز اٹھادی۔ خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ مجھے دوبارہ قید کریں یا مار ڈالیں، غزہ میں ہونے والے مظالم کے خلاف احتجاج جاری رکھوں گا۔
ان کا کہنا ہے کہ فلسطین میں اس وقت امریکی فنڈ سے نسل کشی ہورہی ہے، کولمبیا یونیورسٹی جیسے ادارے نسل کشی میں سرمایہ لگا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اسرائیل پر تنقید کو یہودیوں پر تنقید سے جوڑ رہا ہے، جبکہ اسرائیلی مظالم کیخلاف خود یہودی بھی سراپا احتجاج ہیں۔






















