بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) کی ایک اور شرط پوری ہوگئی اور ڈالر ریزرو کا دیا گیا ہدف پاکستان نے حاصل کرلیا ہے جبکہ ملکی زرمبادلہ ذخائر مقررہ ہدف سے بھی تجاوز کرگئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق 30 جون کو مالی سال کے اختتام پر سرکاری ڈالر ذخائر 14.51 ارب ڈالر رہے جبکہ مالی سال 2024-25 میں ڈالر ذخائر میں 5 ارب 20 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف نے مالی سال 2024-25 میں ڈالر ذخائر 13.9 ارب ڈالر تک رکھنے کا ہدف دیا تھا۔
ترسیلات زر میں نمایاں اضافے اور برآمدات میں بہتری سے زرمبادلہ ذخائر بڑھے۔
اسٹیٹ بینک کی کھلی مارکیٹ سے ڈالر خریدنے کی پالیسی نے بھی ملکی زرمبادلہ ذخائرکومستحکم کیا۔
اعدادو شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک نے دس ماہ میں کھلی مارکیٹ سے 6.8 ارب ڈالر خریدے۔



















