وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب میں سموگ کے باعث پیدا ہونے والی فضائی آلودگی کے پیش نظر بینکس کو بھی دو دن بند رکھنے کی تجویز پیش کر دی ہے ، جس پر فیصلہ آج رات تک ہو جائے گا ۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب کے آٹھ اضلاع میں جمعہ اور ہفتہ بینک بند رکھنے کی درخواست کی ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ تاجروں سے بات ہو رہی ہے اور آج رات تک فیصلہ ہو جائے گا ۔ شہریوں سے درخواست ہے تین دن گھروں میں رہیں ۔ جمعہ ۔ ہفتہ اور اتوار پابندیوں کے حوالے سے زیادہ سختی کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ بینک بندرکھنےسےمتعلق گورنراسٹیٹ بینک آج جواب دیں گے،آئندہ4روزاسموگ کےحوالےسےاہم ہیں،جمعہ، ہفتہ اوراتوار پابندیوں پرزیادہ سختی کریں گے،تاجروں سےبات ہورہی ہے،آج رات تک فیصلہ ہوجائے گا۔