،پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے،اسلام آباد اور گردونواح میں مختلف مقامات پر بارش کے باوجود حبس برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں رات کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہےگا،تاہم رات میں ہری پور ، ایبٹ آباد،مانسہرہ ،شانگلہ ،کوہستان،مالاکنڈ، سوات،کالام اورلوئردیرمیں چندمقامات پر بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اورشدید حبس رہنےکی پیشگوئی ہےرات کے اوقات میں مری ،گلیات خطہ پوٹھوہار گجرات ،سیالکوٹ ،نارووال،لاہور، شیخوپورہ میں بارش کی توقع ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔





















