ویمنز ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا 5 اکتوبر کو کولمبو میں ہوگا۔
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا 5 اکتوبر کو کولمبو میں ہوگا۔ پاکستان ایونٹ میں اپنے تمام میچز کولمبو میں کھیلے گا سیمی فائنل یا فائنل میں پہنچنے کی صورت میں بھی میچز سری لنکا میں ہوں گے۔
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 30 ستمبر سے 2 نومبر تک کھیلا جائے گا، بھارت اور سری لنکا عالمی کپ کے میزبان ہیں۔
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ میں بھارت، پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔





















