ایران نےاسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ کرتے ہوئے سو سے زائد سپر سونک بیلسٹک میزائل داغ دیئے۔
اسرائیل کا دفاعی نظام پھر ناکام،حیفا،تل ابیب،مقبوضہ بیت المقدس اور دیگر اسرائیلی شہر دھماکوں سے گونج اٹھے،حیفہ پاورپلانٹ پر حملے کے بعدوسطی اسرائیل میں بجلی بند ہے، ایرانی پاسداران انقلاب کاکہنا ہےکہ اسرائیل پر تازہ حملے میں نئے طریقے استعمال کیے گئے،نئے طریقے کا استعمال، اسرائیلی دفاعی نظام خود کو ٹارگٹ کرتارہا۔
ایران کی جانب سےاسرائیل پرکیےجانے والے تازہ حملوں میں مزید 8 اسرائیلی ہلاک جبکہ سو کے قریب زخمی ہیں،جبکہ 74 زخمی ہیں،اس سے قبل 13 افراد ہلاک جبکہ ،380 زخمی ہیں،زخمیوں میں سے 9 کی حالت تشویشناک ہے
اسرائیلی حکام کےمطابق اسرائیل پر اب تک 200 میزائیل اور ڈرون فائر کیےگئے،ایرانی حملوں سے ملک کے 22 مقامات متاثر ہوئے۔
پاسداران انقلاب کےانٹیلی جنس سربراہ تہران میں اسرائیلی حملےمیں شہید ہوگئے،انٹیلی جنس سربراہ محمدکاظمی کےساتھ ان کےنائب کوبھی نشانہ بنایاگیا۔
ایران میں اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد 224 ہوگئی، 1 ہزار 481 شہری زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں,اسرائیلی حملوں میں ایرانی آرمی چیف اور پاسداران انقلاب کے سربراہ سمیت 18 کمانڈر شہید ہوئے۔
اتوار کی شام کو تل ابیب اور یروشلم میں زور دار دھماکے سنے گئے، باوجود اس کے کہ اسرائیل کے دفاعی نظام "آئرن ڈوم” نے ایران کی جانب سے داغے گئے متعدد میزائلوں کو روک دیا تھا۔
دوسری جانب جوابی کارروائی میں اسرائیل نے ایرانی شہرقم کے قریب فردو ایٹمی پلانٹ پر فضائی حملہ کردیا،ایرانی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق حملے کے بعد فردو کے علاقے میں 2.5شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔
عراقی وزیراعظم السودانی نے ایران کی حمایت کا اعلان کردیا،کہا عراق ایران کو اسرائیلی حملوں سے نمٹنے میں مدد فراہم کرنے کیئلے تیار ہے۔





















