آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میچ کے پہلے روز کے اختتام پر جنوبی افریقا نے چار وکٹوں کے نقصان پر 43 رنز بنا لیے ہیں اور 169 رنز کا خسارہ باقی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن مرکرام اور ریان ریکلٹن نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن اوپننگ پر آنے والے ایڈن صفر پر ہی پولین لوٹ گئے جبکہ ان کے ساتھ آنے والے ریان 16 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ وائن مولڈر 6 اور ٹرسٹین اسٹبز صفر پر آوٹ ہوئے۔
لارڈز میں جاری آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جنوبی افریقا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم 212 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔کینگروز کی جانب سے بیو ویبسٹر 72 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اسٹیون اسمتھ 66، ایلکس کیرے 23، مارنس لبوشین 17، ٹریوس ہیڈ 11، کیمرون گرین 4، کپتان پیٹ کمنز 1، مچل اسٹارک 1 جبکہ نیتھن لائن اور عثمان خواجہ کھاتہ بغیر کھولے پویلین لوٹے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کیگیسو رباڈا نے 5، مارکو جینسن نے 3 اور ایڈن مارکرم اور کیشو مہاراج نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
جنوبی افریقا کا اسکواڈ:
کپتان ٹمبا باوما، ایڈن مارکرم، ریان رکلیٹن، ویان مولڈر، ٹرسٹن اسٹبس، ڈیوڈ بیڈنگھم، کائل ویرین، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا اور این لونگی
آسٹریلیا کا اسکواڈ:
کپتان پیٹ کمنز، عثمان خواجہ، مارنس لیبوشن، کیمرون گرین، اسٹیون اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، بیو ویبسٹر، ایلکس کیری، مچل اسٹارک، نیتھن لیون اور جوش ہیزل ووڈ





















