ریٹائرڈججزکومفت بجلی یونٹس مل سکتے ہیں اس کےبدلے پیسےنہیں،وزارت خزانہ ریٹائرڈ ججز کو بجلی کے مفت یونٹس مل سکتے ہیں اس کے بدلے میں نقد پیسے نہیں دئیے جاسکتے وزارت خزانہ شمشاد اخترنے واضح کردیا۔
رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ نے ریٹائرڈ ججز کو دستیاب مفت بجلی کی سہولت پر مراسلہ سپریم کورٹ کو بھجوا دیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ریٹائرڈ ججز رولز کے مطابق دو ہزار مفت یونٹس کے اہل ہیں۔ مفت یونٹ کے متبادل کے طور پر رقم کی ادائیگی کی رولز میں گنجائش نہیں ہے۔
سابق چیف جسٹس انورظہیرجمالی نےسولرپینل لگوانے کےباعث مفت یونٹ کےبجائے رقم کیلئےخط لکھا تھا۔ سپریم کورٹ نے معاملہ کےجائزے کیلئے وزارت خزانہ کو خط بھجوایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:۔سرکاری ملازمین کی فری بجلی بند، ماہانہ رقم دینے کی منظوری
خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں کابینہ کی توانائی کمیٹی نے بجلی کمپنیوں کے افسران کو مفت بجلی کی فراہمی بند کرکے ماہانہ رقم دینے کی منظوری دے دی تھی، صنعتی صارفین کیلئے رعایتی بجلی پیکیج کی منظوری مؤخر کردی گئی تھی۔
کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس وزیر توانائی محمد علی کی زیر صدارت ہواتھاجس میں صنعتی صارفین کیلئے رعایتی بجلی پیکیج کی منظوری مؤخر کردی گئی تھی، تاپی منصوبے پر عملدرآمد کیلئے پیٹرولیم ڈویژن کی سمری بھی منظور کرلی گئی تھی۔
وفاقی کابینہ کی توانائی کمیٹی نے فیصلہ کیا تھاکہ گریڈ 17 سے 21 تک کے افسروں کو ماہانہ مفت یونٹس کے بجائے رقم ملا کرے گی۔ملک بھر میں پارلیمنٹرینز، سرکاری افسران اور بجلی کمپنیوں کے افسران کو اربوں روپے کی مفت بجلی فراہم کی جاتی ہے۔