اسلام آباد میں شدید گرمی کے باعث درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ ملک کے بیشتر دیگر شہروں میں بھی سورج دن بھر آگ برساتا رہا۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق آج وفاقی دارالحکومت میں درجہ حرارت معمول سے 4 ڈگری زیادہ تھا اور پارہ 43 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ لاہور کا درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے چار اعشاریہ سات ڈگری زیادہ ہے۔
سبی میں بھی 45 ڈگری ٹمپریچر ریکارڈ کیا گیا۔
فیصل آباد اور ڈی آئی خان میں درجہ حرارت 44.5 اور لاڑکانہ میں 44 رہا۔
ملتان ،بہاولپور اور پشاورمیں درجہ حرارت 43 ، مظفر آباد میں 40، کوئٹہ اور گلگلت میں 35 جبکہ کراچی میں 34 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔






















