پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ منی لانڈرنگ ایک عام سی بات ہے اور پاکستان میں یہ مشہور لوگوں کے ذریعے کی جاتی ہے۔
معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے حال ہی میں اداکار احمد علی بٹ کی پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کہا کہ میں ایک بات بتانا چاہتی ہوں کہ پاکستان میں منی لانڈرنگ ایک عام سی بات ہے اور یہ عام طور پر مشہور لوگوں کے ذریعے کی جاتی ہے جو آسانی سے گھوم پھر سکتے ہیں کیونکہ ان پر کوئی شک نہیں کر سکتا۔
حریم نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ پاکستان میں اعلیٰ حکام خود منی لانڈرنگ کرواتے ہیں۔
حریم شاہ اپنے سکینڈلز ( Scandals ) اور تنازعات کی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں، گزشتہ برس وہ ایک منی لانڈرنگ اسکینڈل کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد خبروں میں رہیں اور لوگوں نے انہیں کافی تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
میزبان کی جانب سے اسکینڈل سے متعلق پوچھے گئے سوال پر حریم شاہ کا کہنا تھا کہ ’’ میں اس میں ملوث ہوگئی تھی جو کہ غلط تھا، مجھے نہیں کرنا چاہیے تھا لیکن میں نے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ اس بات کو میں نے عیاں کرنا تھا اس لئے میں نے باقاعدہ بولا کہ پاکستان کے اندر ایسا ہوتا ہے، ابھی شاید ایسا نہ ہوتا ہو مگر بہت سے لوگوں نے ایسے کام کئے ہیں۔