عمران خان کیخلاف ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں اپیلوں کی سماعت کیلئے پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دیدی گئی،نیب نےکیسز میں پیروی کیلئے پانچ اسپیشل پراسیکیوٹرز تعینات کر دیئے۔
کیسزکی پیروی کے لیے تعینات پراسیکیوشن ٹیم سردارمظفر کی سربراہی میں عدالت کی معاونت کرے گی ،جبکہ ٹیم میں عرفان احمد ، سہیل عارف،رافع مقصود اور یاسر سلیم رانا بھی شامل ہیں ۔
ٹیم بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی اپیلوں میں نیب کی نمائندگی کرے گی،پراسیکیوٹر جنرل نیب نے چیئرمین کی منظوری سے پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دی ۔






















