آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
گلین میکسویل نے آئندہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پر توجہ رکھنے کے لیے ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ فیصلے سے پہلے چیف سلیکٹر جارج بیلی سے تفصیلی بات چیت کی ، ون ڈے کیریئر اتارچڑھاؤ سے بھرپور رہا۔
واضح رہے کہ گلین میکسویل نے 149 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ہے۔ آسٹریلوی کرکٹر نے 149 ون ڈے میچز میں 3990 رنز بنائے ہیں۔





















