آئی ایم ایف نے بٹ کوائن مائننگ اورمصنوعی ذہانت کو بجلی فراہم کرنے کے معاملے پر تشویش کا اظہار کردیا۔
ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف نے بِٹ کوائن مائننگ اوراےآئی کو بجلی فراہم کرنےکے معاملے پراعتماد میں نہ لینےاور بجلی ٹیرف پر حکومت سے وضاحت طلب کرلی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف وفد سے بِٹ کوائن مائننگ کوبجلی فراہم کرنے پر ورچوئلی بات چیت ہوگی جب کہ آئی ایم ایف نے کرپٹو کرنسی کا اسٹیٹس تاحال لیگل نہ ہونے پربجلی مختص کرنے پر وضاحت مانگی۔
آئی ایم ایف نےحکومت سےمطالبہ کیا ہے کہ قرض پروگرام میں رہتے تمام اقدامات مشاورت سے کئے جائیں،آئی ایم ایف کے نمائندے نےاس حوالے سے سوال کا تاحال جواب نہیں دیا،اس کے علاوہ وزارت خزانہ اس معاملے پر حکومتی مؤقف دینے سے گریزاں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ معاشی ٹیم کو بجٹ پرمذاکرات کے دوران آئی ایم ایف کے سخت سوالوں کا سامنا ہے،بجلی فراہمی کے اقدام پر آئی ایم ایف کی جانب سے مزید سخت بات چیت کا خدشہ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان اور آئی ایم ایف نے تمام معاملات پر ورچوئل مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔



















