پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں حالیہ طوفانی بارشوں سےنقصانات کی اپڈیٹ رپورٹ جاری کردی گئی۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سےجاری رپورٹ کےمطابق 27مئی سے اب تک بارشوں اور آندھی سے10 افراد جاں بحق، 30 زخمی ہوئے،مختلف حادثات میں جاں بحق افرادمیں2بچےاور3خواتین شامل، ہیں،زخمیوں میں10خواتین اور7بچےشامل ہیں۔
رپورٹ کےمطابق بارش اورآندھی سے34 گھروں کونقصان پہنچا،2مکمل طورپرمنہدم ہوئے، انتظامیہ نے متاثرہ افراد کو امداد،زخمیوں کو بہترین علاج یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے،بارشوں کا سلسلہ رواں ہفتے بھی جاری رہنے کا امکان ہے،پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کوالرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کیلئے مراسلہ جاری کردیا۔






















