چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اور سربراہ پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر اشرفی نے خارجی نور ولی خان کے بھارت کے ساتھ اتحاد پر دو ٹوک اعلان کیا کہ جو جس گروہ کے ساتھ کھڑا ہوگا ، اسی گروہ میں سے کہلائے گا، خارجیوں کا ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہناتھا کہ نورولی خارجی کا ہندوستان سےاتحاد انتشارپھیلانے کی کوشش ہے، خارجیوں کا ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے، علمانورولی خارجی کےبیانیےکےساتھ نہیں، ریاست کےخلاف ہتھیاراُٹھاناغیرشرعی قرار دیا گیا ہے، حکومت جولائحہ عمل بنائے،منبرومحراب ساتھ کھڑاہوگا۔
مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ مسلمان ملک کیخلاف یہود و ہنود کے ساتھ اتحاد نہیں ہو سکتا، قرآن و سنت میں بتا دیا گیا ایک مسلمانوں کا گروہ ہے دوسرا کافروں کا، جو جس گروہ کے ساتھ کھڑا ہوگا،اسی گروہ میں سے کہلائے گا۔
نورولی خارجی افغانستان میں مقیم ہے، افغانستان کا معاہدہ ہے کہ وہ اپنی زمین دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔





















