وزیراعظم شہباز شریف آج ڈیووس میں مصروف دن گزاریں گے ۔ پاکستان پویلین میں پاتھ فائنڈرزگروپ کےایونٹ میں شرکت شیڈول کا حصہ ہے ۔ وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم کی تقریب سےبھی خطاب کریں گے ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف سے ملاقات ہو گی ۔ ان کی مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ۔ بزنس راؤنڈ ٹیبل میں بھی شریک ہوں گے ۔
وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں پاکستان کی معاشی استحکام کے حوالے سے کی جاری اصلاحات اور پاکستان کے بہتر ہوتے معاشی اشاریوں پر روشنی ڈالیں گے ۔ ملکی استحکام کے حوالے سے ٹرپل او پروگرام پر بھی بات کریں گے۔




















