عوام کےلیے فروری کے پہلے ہفتے میں میں ایک ساتھ 4 روزہ طویل تعطیلات کا موقع ملنے جا رہا ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور کے شہریوں کو فروری کے پہلے ہفتے میں بسنت کے موقع پر طویل ویک اینڈ ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ شہر میں چار روزہ تعطیلات پر غور کیا جا رہا ہے، 5 فروری کو یومِ کشمیر کے باعث پہلے ہی سرکاری تعطیل ہے، جبکہ ہفتہ اور اتوار معمول کی چھٹیاں ہیں۔
اس کے علاوہ جمعہ کو بھی اضافی تعطیل دینے کی تجویز زیر غور ہے، جس کی منظوری کے بعد شہری 4 روزہ تعطیلات سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔
واضح رہے کہ لاہور میں بسنت کی تقریبات 6، 7 اور 8 فروری کو منعقد کرنے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تعطیلات کے باعث شہر میں ٹریفک دباؤ اور غیر ضروری موٹر سائیکل سواروں کی نقل و حرکت میں بھی کمی متوقع ہے۔





















