مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ملک شفیع کھوکھر پی پی 167 کے ضمنی انتخابات میں بلامقابلہ کامیاب ہوگئے۔
الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ(ن)کے امیدوار ملک شفیع کھوکھر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، مجموعی طورپر 5 امیداروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تاہم اشفاق احمد،عطا فریدعمیر سیف اور محمد گلزار نےکاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے تھے۔
الیکشن کمیشن نےضمنی الیکشن چارفروری کو کروانے کا پبلک نوٹس جاری کیا تھامگر اب مسلم لیگ ن کے رہنما ملک محمد شفیع بلا مقابلہ ایم پی اے منتخب ہوچکےہیں عرفان شفیع کھوکھر کی وفات کے باعث حلقےمیں سینٹ خالی ہوئی تھی۔




















