پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز زبردست تیزی کا رجحان ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج پہلی بار 189000 پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل عبور کر گئی۔ دوران کاروبار ہنڈریڈ انڈیکس نے 901 پوائنٹس بڑھکر 189523 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح کو چھو لیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر سستا اور اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کا اصافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 32 پیسے کا ہوگیا تھا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 1 پیسے سستا ہوکر 279 روپے 91 پیسے پر بند ہوا تھا۔
منگل کو عالمی ومقامی گولڈمارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمت تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ گئی۔ پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 4 ہزار 300 روپے بڑھ کر4 لاکھ 93 ہزار 662 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔




















