فیصل آباد میں سابق وفاقی وزیرداخلہ میجر(ر) راجہ نادر پرویز انتقال کرگئے۔ وہ 5 مرتبہ رکن قومی اسمبلی رہے۔
مرحوم راجہ نادر پرویز مسلم لیگ ن، تحریک انصاف اور اسلامی جمہوری اتحاد کا حصہ رہے۔ وفاقی وزیرداخلہ کے علاوہ اور پانی و بجلی کے بھی وزیر رہے۔
راجہ نادر پرویز 4 مرتبہ فیصل آباد اور ایک مرتبہ راولپنڈی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ ان کی وفات پر سیاسی اور سماجی شخصیات نے گہرے غم اور دکھ کا اظہار کیا۔




















