انڈین ایئرفورس کا ایک اور طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مائیکرولائٹ ٹو سیٹر طیارہ اترپردیش کے شہر الہ آباد میں گرا، طیارہ انجن فیل ہونے کے باعث حادثے سے دوچار ہوا۔
حادثے سے پہلے طیارے میں موجود پائلٹ نے خود کو ایجیکٹ کرلیا تھا جس سے وہ محفوظ رہا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے متعلقہ حکام کو فوری تفتیش کا حکم دے دیا گیا ہے۔





















