پاکستان کا 15رکنی ٹی 20 ورلڈکپ اسکواڈ فائنل ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق سابق کپتان بابراعظم کو ورلڈکپ اسکواڈ میں جگہ ملے گی جبکہ حارث رؤف اور محمدرضوان کو اسکواڈ میں جگہ نہیں ملے گی۔ خواجہ نافع ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔
سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخرزمان، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد نواز ،ابرار احمد، عثمان خان ٹیم کاحصہ ہوں گے۔ فاسٹ بولرشاہین آفریدی، نسیم شاہ کی شمولیت بھی یقینی ہے۔
عثمان طارق، سلمان مرزا بھی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل ہوں گے ، وسیم جونیر،عبدالصمد،حسن علی زیزرو میں شامل ہوں گے۔





















