کراچی کا موسم آج بھی گرم رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر انجم نذیر ضیغم کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہیٹ ویو یا بارش کا کوئی امکان نہیں، جمعہ کو سمندری ہوائی بحال ہوجائیں گی۔
محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر انجم نذیر ضیغم کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی موسم شدید گرم اور شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہیٹ ویو یا بارش کا کوئی امکان نہیں، جمعہ کو سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی، جنوب مغربی سمت سے ہوائیں متوقع ہیں۔
انجم نذیر ضیغم کا کہنا ہے کہ ہواؤں کی رفتار 15 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کے درمیان رہ سکتی ہے، نمی کا تناسب 50 سے 80 فیصد ہوگا جبکہ گرمی 6 تا 8 ڈگری زیادہ محسوس کی جائے گی۔



















