پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپنر بیٹر فخرزمان کی نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار پرفارمنس پر ان کے والد کا رد عمل سامنے آگیا۔
یاد رہے کہ ہفتہ کو ورلڈ کپ 2023 کے اہم میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ڈک ورتھ لوئس ( ڈی ایل ایس ) میتھڈ کے تحت 21 رنز سے شکست دی۔
کیویز کے خلاف میچ میں اوپنر فخر زمان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 81 گیندوں پر 126 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی جس میں 8 چوکے اور 11 چھکے شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں۔ فخرزمان ایک سال کے دوران کسی ایک ٹیم کے خلاف زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے
فخرزمان نے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ایک اننگ میں سب سے چھکوں کا قومی ریکارڈ بھی برابر کیا۔
یہ بھی پڑھیں۔ پی سی بی نے فخر زمان کیلئے بھاری نقد انعام کا اعلان کر دیا
مایہ ناز اوپنر کی کارکردگی پر جہاں پوری قوم خوش ہے وہاں ان کے والد کو بھی اپنے بیٹے کی شاندار بیٹنگ پر فخر ہے۔
فخر زمان کے والد کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کی شاندار بیٹنگ سے میچ میں پاکستان کو فتح حاصل ہوئی اور انہیں اپنے بیٹے آئندہ میچز میں بھی ایسی ہی پرفارمنس کی توقع ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیم اپنے اگلے اہم میچ میں انگلینڈ کو بھی شکست دے گی۔