پاکستانی اوپننگ بیٹر فخرزمان ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں کیلنڈر ایئر کے دوران کسی ایک ٹیم کے خلاف زیادہ سنچریاں بنانے والے مشترکہ طور پر دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
فخر زمان نے ہفتہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے ورلڈکپ میچ میں شاندار سنچری بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا،یہ ان کی رواں سال نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھی سنچری ہے، فخرزمان نے اس سے قبل رواں سال نیوزی لینڈ کے خلاف 13 جنوری کو 101،27 اپریل کو 117 اور 29 اپریل کو 180 رنز کی دلکش اننگز کھیلی تھیں۔
اس سے قبل ون ڈے انٹرنیشنل تاریخ میں کیلنڈر ایئر کے دوران کسی ایک ٹیم کے خلاف زیادہ سنچریاں بنانے کا مشترکہ اعزاز ڈیسمونڈ ہائنز، سچن ٹنڈولکر، رکی پونٹنگ اور ویرات کوہلی کو حاصل تھا، ڈیسمونڈ ہائنز نے 1984 میں آسٹریلیا، ٹنڈولکر نے 1998 میں آسٹریلیا، رکی پونٹنگ نے 2007 میں نیوزی لینڈ جبکہ ویرات کوہلی نے 2012 میں سری لنکا کے خلاف چار، چار سنچریاں سکور کر رکھی تھیں۔