اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یوم تکبیر پر تعطیل کا اعلان کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 28 مئی کو مرکزی بینک کی تمام برانچز اور نجی بینک بند رہیں گے۔
حکومت نے پاکستان بھر میں 28 مئی کو یوم تکبیر کے سلسلے میں عام تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی یوم تکبیر پر 28 مئی کو تعطیل کا اعلان کردیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بدھ 28 مئی کو اسٹیٹ بینک ہیڈ آفس سمیت تمام ذیلی دفاتر اور نجی بینکوں کی تمام برانچز بند رہیں گی اور عملے کی چھٹی ہوگی۔



















