محکمہ موسمیات نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اورخشک رہنے کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم شدید گرم اورخشک رہنے کی توقع ہے،
خیبرپختونخوا میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا،دوپہر کے بعد ایبٹ آباد،کوہستان اور گردونواح میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کےبیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اورخشک رہنے کی توقع ہے،مری، گلیات اور گردو نواح میں شام کو ہلکی بارش ہوسکتی ہے،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،بلوچستان بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
لاہور میں آج بھی سوج خوب گرمی برسائے گا،درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے
محکمہ موسمیات کےمطابق لاہور میں آج بھی موسم شدیدگرم رہےگا،آج پارہ 41ڈگری تک جانےکاامکان ہے،گرمی کا احساس دو درجہ زیادہ محسوس کیا جائے گا،آئندہ2دنوں میں شدید گرمی پڑے گی ،2دن میں پارہ 44ڈگری سینٹی گریڈتک جانےکاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات نےاگلےچند روزتک ہلکی بارش اوربائیس مئی کے بعد گرمی کی ایک اور لہر کی پیشگوئی کی ہے۔






















