پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ نےموٹر وہیکلز ترمیمی بل 2026 کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت پنجاب میں 16 سال سے کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل چلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کمیٹی نے 16 سال کی عمر میں موٹرسائیکل چلانے کی اجازت کی تجویز منظور کر لی ہے،جبکہ نابالغ افراد کے لیے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ بل کے مطابق 16 سے 18 سال کے موٹرسائیکل سواروں کے لیے ایک باقاعدہ قانونی فریم ورک تشکیل دیا جائے گا۔
جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ لائسنسنگ اتھارٹی کے ذریعے جاری کیاجائےگا اورموٹرسائیکل چلانے کے لیے مقررہ شرائط، نگرانی اور قواعد پرعمل لازمی ہوگا،حکومت کاکہنا ہےکہ اس قانون سازی کامقصد بغیر لائسنس کم عمرڈرائیونگ کےبڑھتے ہوئےرجحان پر قابو پانا،روڈسیفٹی کو بہتربنانا اورٹریفک حادثات میں کمی لانا ہے۔
اس سلسلےمیں موٹروہیکلز آرڈیننس 1965 میں ترمیم کی تجویزبھی شامل کرلی گئی ہے،قائمہ کمیٹی سے منظوری کےبعد اب یہ بل پنجاب اسمبلی کےاجلاس میں پیش کیاجائےگا،جہاں منظوری کی صورت میں اسے باقاعدہ قانون کی شکل دی جائے گی۔





















