فیصل آباد کے علاقے سمن آباد میں جیولری شاپ پر بڑی چوری کی واردات سامنے آ گئی، جہاں ملزمان سونے سے بھری تجوری ہی اٹھا کر فرار ہو گئے۔
تاجر کے مطابق تجوری میں 34 تولے سے زائد سونا موجود تھا جس کی مالیت تقریباً پونے دو کروڑ روپے بنتی ہے۔واردات گزشتہ رات پیش آئی، جب دو ملزمان جیولرز شاپ میں داخل ہوئے اور تجوری اٹھا کر لے گئے۔ چوری کی یہ پوری واردات دکان میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ ہو گئی، جس کی فوٹیج منظر عام پر آ چکی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔ تاجر نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے لوٹا گیا سونا برآمد کیا جائے۔





















