وفاقی آئینی عدالت نے شفافیت اور سہولت بڑھانے کیلئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے سائلین اور وکلا کیلئے ایس ایم ایس نوٹیفکیشن سروس متعارف کروا دی ۔
اعلامیے کے مطابق مقدمات کے اندراج اور سماعت کی تاریخ سے آگاہی اب ایس ایم ایس کے ذریعے ہو گی ۔ عدالتی کارروائیوں سے متعلق معلومات اب بروقت موبائل پر دستیاب ہوں گی ۔ ایس ایم ایس سروس سے عدالتوں میں غیرضروری غیرحاضری میں کمی متوقع ۔ موجودہ اور نئے تمام مقدمات کیلئےایس ایم ایس سہولت دستیاب ہو گی ۔ وفاقی آئینی عدالت میں ڈیجیٹل اصلاحات کا نیا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔ جس میں جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پر زور دیا گیا ہے۔





















