محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی پیشگوئی کردی،درجہ حرارت بڑھنے سے میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق آج سے 20 مئی تک پنجاب میں درجہ حرارت بڑھنے کا خدشہ ہےجس کے باعث میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو کے امکانات ہیں،آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران اسلام آباد اورگردونواح میں موسم گرم اورخشک رہنےکاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق جنوبی پنجاب،سندھ،بلوچستان،بالائی پنجاب،کے پی،کشمیر اورگلگت بلتستان میں درجہ حرارت 5 سے7 ڈگری زیادہ رہے گا،جنوبی پنجاب کے اضلاع میں تیز ہوائیں چلیں گی،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
مغربی ہواؤں کا سلسلہ 19 مئی کی شام سے پنجاب میں داخل ہونے کی توقع ہے، 19 سے 20 مئی کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا بھی امکان ہے۔






















