محکمہ موسمیات نے گرج چمک کیساتھ مزید بارشوں کی پشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ اسلام آباد اورگردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے،آندھی چلنے کےساتھ بارش بھی ہوسکتی ہے،مری،گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال میں بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے،جہلم،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،ناروال،فیصل آباد میں بارش اورژالہ باری متوقع ہے،لاہور، سرگودھا، خوشاب،شیخوپورہ،حافظ آباد میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
چترال،شانگلہ،دیر،سوات،مالاکنڈ میں بارش اور ژالہ باری متوقع ہےپشاور،مانسہرہ،ایبٹ آباد،باجوڑ میں بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے،میانوالی،بھکر،لیہ،ساہیوال،ملتان،ڈی جی خان میں بارش اور ژالہ باری متوقع ہے،
اس کے علاوہ صوابی،مردان،چارسدہ، خیبر، کرم میں بھی بارش اور ژالہ باری متوقع ہے،کرک،لکی مروت، بنوں،کوہاٹ،ہنگو میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے،وزیرستان اور ڈی آئی خان میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
سندھ اور بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے،جبکہ بلوچستان کے بالائی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔






















