وزیراعظم شہباز شریف نے نئے پوپ لیو کی تقرری پر دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد دی ہے۔
وزیرعظم پاکستان شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ پوپ کا انتخاب دنیا کے کروڑوں میسحی عوام کیلئے امید کا نیا باب ہے،پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی اور باہمی احترام کے مشترکہ مقصد کیلئے پرعزم ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ویٹیکن میں کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا کا انتخاب ہوا،رابرٹ پری ووسٹ کیتھولک مسیحیوں کے نئے پوپ منتخب ہوئے۔






















