دنیا کی معروف ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال مئی کے بعد ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت میں 10 ہزار ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا ہے اوران 18 ماہ میں ایک کوائن کی قیمت 35 ہزار ڈالر سے تجاویز کرکے بلند ےترین سطح پر پہنچ گئی۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بٹ کوائن کی قیمت میں نیوڈ انسٹی ٹیوشنل انٹرسٹ کی وجہ سے اضافہ ہوا ہے، جبکہ اس کی مارکیٹ کا مجموعی حجم 700 ارب ڈالر سے بھی تجاویز کر گیا ہے۔
کرپٹوکرنسی پر نظر رکھنے والے تجریہ کاروں کا کہنا ہے کہ بِٹ کوائن کی قیمت ناقابل واپسی حد تک پہنچ چکی ہے اور اس کی مارکیٹ میں اضافہ ناگزیر ہے ۔