سوشل میڈیا ایپ اسنیپ چیٹ کے صارفین کو انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن کی سروس ڈاؤن ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں اسنیپ چیٹ کے صارفین نے 4 مئی 2025ء سے انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن کی سروس ڈاؤن ہے،جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ انکے اکاونٹس خود باخود لاگ آوٹ ہوگئے،جبکہ دیگر صارفین کا کہنا ہے کہ اسنیپ چیٹ پر لوڈنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سروس ڈاون ہونے پر اسنیپ چیٹ نے فی الحال کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔،تاہم صارفین وی پی این سے ایپلی کیشن کا استعمال کرسکتے ہیں۔