کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی بڑی کاروائی جدید ٹریسنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے ماں اور بیٹی کو قتل کر کے انکی لاشوں کی بےحرمتی کرنیوالے3 ملزمان گرفتارکرلیے گئے۔
سی سی ڈی نےکاروائی کرتےھوئےگزشتہ برس قتل ہونےوالی دو خواتین کے اندھےقتل کا قلیل مدت میں سراغ لگالیا،ملزمان نے گزشتہ برس ماں اوربیٹی کوقتل کرکےان کی لاشوں کےٹکڑےکرکےنہرمیں بہانےکا اعتراف کر لیا۔
مدعیّہ اقرا بی بی نےگزشتہ برس اپنی والدہ اوربہن کی گمشدگی کےمقدموں کا اندراج تھانہ ہیئر لاہور اور ضلع فیصل آباد میں کروایا تھا۔
سی سی ڈی نےجدید ٹریسنگ ٹیکنالوجی کی بنیادوں پردونوں خواتین کی گمشدگی کےکیس کی تفتیش کی لاہوراورضلع فیصل آباد سےتینوں ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے،ملزمان محمد یوسف،ناصر اورمحمد منصب کوگرفتارکرکے آلہ قتل برآمد کر لیاگیا تفتیش جاری ہے۔






















