زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 36 لاکھ ڈالر کا اضافہ جبکہ بینکوں کے ڈالر ڈپازٹس میں 9 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سےجاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر ایک کروڑ 36 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 7 ارب 50 کروڑ 42 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
تاہم، کمرشل بینکوں سے ڈالر نکالنے کے رجحان میں اضافے کی وجہ سے گزشتہ ہفتے ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 7 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی اور ذخائر 12 ارب 57 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 9 کروڑ 26 لاکھ ڈالرکی کمی ہوئی جس سے بینکوں کے ڈالر ڈپازٹس کا حجم 5 ارب 6 کروڑ 88 لاکھ ڈالر ہوگیا ہے۔