پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا گیا 144 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 16.4 اوورز میں عبور کر لیا جس میں معاذ صداقت اور بابراعظم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 55 اور 53 رنز کی اننگ کھیلی۔
اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 20 اوورز 9 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے جس میں صاحبزادہ فرحان 36 اور بین 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ ان کے علاوہ کیل میئرز نے 18 ، شاداب خان نے 15 اور منرو نے 11 رنز بنائے ۔
پشاور زلمی کی جانب سے محمد علی نے 3 ، لیوک ووڈ الرازی جوزف ، احمد دانیال، صائم ایوب اور حسین طلعت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
شاداب خان کا کہناتھا کہ کوشش کررہے ہیں تمام کھلاڑیوں کو موقع دیں، ہم ابھی اچھی پوزیشن میں ہیں، کنڈیشنز کے مطابق کھیل کر اسکور کرنے کی کوشش کریں گے، ٹیم میں چار سے پانچ تبدیلیاں کی ہیں۔
بابراعظم نے کہا کہ ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرنی تھی، ٹیم میں تبدیلیاں کی ہیں،بولنگ لائن اپ کو مضبوط کیا ہے۔