پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل 11ویں روزاضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج کاروباری ہفتے کے چوتھےروزانٹر بینک میں ڈالر 77 پیسے اوراوپن مارکیٹ میں 50 پیسے مہنگا ہوا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/mMe9exnvVk#SBPExchangeRate pic.twitter.com/LikFb8wiVt
— SBP (@StateBank_Pak) November 2, 2023
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر77پیسے مہنگا ہوکر283 روپے 43پیسے پربند ہوا۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50پیسےبڑھکر 284 روپے 50روپے پر پہنچ گئی۔
خیال رہے کہ دن بھر کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں25 پیسے کااضافہ دیکھا گیا اور ڈالر کی قدر282 روپے 90 پیسے پرپہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں :۔کرنسی مارکیٹس میں مسلسل دسویں روز ڈالرکی قدر میں اضافہ ریکارڈ
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مقامی کرنسی مارکیٹس میں مسلسل دسویں روزڈالرکی قدر میں اضافہ ریکارڈکیاگیا تھا ۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالرایک روپےسترہ پیسےبڑھ کردوسوبیاسی روپےچونسٹھ پیسےپربند ہوا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرایک روپےمہنگا ہوکردوسوچوراسی روپےکاہوگیا تھا۔