لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ ٹرانسپورٹ سے چنگ چی رکشہ مینوفیکچرنگ کمپنیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کے حوالے سے مفصل رپورٹ طلب کرلی۔
لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شاہد کریم نےہارون فاروق سمیت دیگرکی درخواستوں پرگذشتہ سماعت کا 2 صفحات پرمشتمل تحریری حکم جاری کیا،عدالت نے تحریری حکم میں کہا کہ رکشہ مینوفیکچررز سے مذاکرات کی رپورٹ پیش کی گئی،محکمہ ٹرانسپورٹ نے عدالتی ہدایات کی روشنی میں مذاکرات کئے۔
عدالت نے ایل ڈی اے ایم اے او کالج گراؤنڈز بارےبھی رپورٹ طلب کی تحریری حکم میں کہا گیا کہ مذاکرات میں مینوفیکچررز کو فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر رکشہ کی فروخت پر پابندی کا کہا گیا،مینوفیکچررز اور ڈیلرز کے درمیان رکشہ کی فروخت کیلئے شرائط وضوابط طے کئے جائیں، ڈیلرز لائسنس کے بغیر رکشہ خریدار کے حوالے نہ کریں۔
فیصلےمیں کہا گیا کہ رکشہ مینوفیکچررزکو شرائط وضوابط پوری کیےبغیر جون 2025 کو لائسنس میں توسیع نہ دی جائے،جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ایل ڈی اے نے ایم اے او کالج گراؤنڈزکی بحالی بارے رپورٹ پیش کی،رپورٹ کے مطابق ایم اے او کالج گراؤنڈز بحالی کے بعد کالج انتظامیہ کے حوالے کی گئیں۔






















