وزیراعظم شہباز شریف کہتےہیں پاکستانی قوم ملکی ہی نہیں بلکہ عالمی معیشت کی ترقی میں بھی مرکزی کردار ادا کرنےکی صلاحیت رکھتی ہے،آئی ٹی اوردیگرشعبوں میں اصلاحات کےعمل میں پاکستانی سرمایہ کاروں کی شمولیت کوترجیح دیں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں ایف بی آرمیں ڈیجیٹل اوردیگر اصلاحات کے عمل میں سرمایہ کاروں کی شمولیت اورمواقع کا جائزہ لیا گیا،وزیراعظم نےکہابین الاقوامی سطح پرپاکستان کی کاروباری برادری اپنا لوہا منوا رہی ہے،شعبہ آئی ٹی میں پاکستانی شہری عالمی مارکیٹ میں قابل قدر خدمات پیش کررہے ہیں۔
پاکستان میں آئی ٹی سمیت ہرشعبے میں دنیا کے بہترین ماہرین موجود ہیں،ان ماہرین کو موقعہ دیا جائے تو وہ بہترین نتائج دے سکتے ہیں،وزیراعظم شہبازشریف نےکہا کہ پاکستانی سرمایہ کاروں کے ذریعے ہمیں دیرپا بہتر اور پائیدار نتائج حاصل ہوں گے۔