اسٹیٹ بینک نے یکم مئی کو یوم مزدور کے موقع پر تعطیل کا اعلان کردیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) نے اعلان کیا ہے کہ یکم مئی 2025ء کو یوم مزدور کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کے باعث کمرشل بینک اور مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق، بینک دولت پاکستان بھی اس روز بند رہے گا جس کے نتیجے میں تمام کمرشل بینک اور مالیاتی اداروں کی سرگرمیاں معطل ہوں گی۔