پاک فوج کی بھارت کے ممکنہ فالس فلیگ آپریشن اور سرحدی کشیدگی کے پیش نظر جنگی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی بڑے پیمانے پر جنگی مشقیں سیالکوٹ، نارووال، ظفروال اور شکرگڑھ سمیت مختلف سرحدی علاقوں میں جاری ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ان مشقوں میں جدید چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کے ساتھ ٹینک، توپ خانہ اور انفنٹری یونٹس شریک ہیں۔
پاک فوج کے جوان دفاع وطن کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں اور ملک کی سلامتی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
پاک فوج ہمہ وقت چوکس ہے اور فرض شناسی کے جذبے سے سرشار اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مشقیں پاک فوج کی کسی بھی جارحیت کے مقابلے کے لیے مکمل تیاری اور عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔
پاک فوج نے واضح کیا کہ وہ ملکی سرحدوں کے تحفظ اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی۔