اوگرا نے مئی کے مہینے کیلئے ایل پی جی کی قمیتوں میں کمی کردی۔
اوگرا کی جانب سے مئی کیلئے ایل پی جی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مئی کیلئے گھریلو سلنڈرکی قیمت میں 37 روپے 80 پیسے کی کمی کی گئی ہے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2892روپے 91 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 20 پیسے کمی کر دی گئی۔
ایل پی جی کی فی کلو قیمت 245 روپے 16 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔