ڈی جی آئی ایس پی ار نے انکشاف کیاہے کہ بھارتی فوج شہریوں اور پاک فوج پرحملوں کیلئےدہشتگردوں کوبارودی مواد فراہم کررہاہے، ہم نے جہلم میں کارروائی کے دوران بھارت کے ایک دہشتگرد کو گرفتار کیاہے جس کے قبضہ سے دھماکہ خیز مواد اور بھاری مقدار میں کیش برآمد ہوا اور مزید تحقیقات پر اس کا پورا نیٹ ورک سامنے آیا ہے جو کہ بھارتی آرمی کا حاضر سروس میجر سندیپ ورما مقبوضہ کشمیر میں بیٹھ کر چلا رہاہے ، دہشتگرد مجید نے پاکستان میں47کارروائیاں کیں ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی پھیلا رہاہے ، پہلگام واقعے کے 7 دن بعد بھی بھارت کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکا، بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ 25 اپریل ایک بھارتی ٹرینڈ پاکستانی شہری عبدالمجید کو جہلم بس سٹینڈ سے گرفتار کیا گیا، اس کے پاس سے ایک آئی ای ڈی جس کا وزن اڑھائی کلو تھا، دو موبائل فونز، 70 ہزار کیش برآمد کیئے گئے ، جب تحقیقات کی گئیں، اس کے گھر سے ایک بھارتی ساخت کا ڈرون برآمد ہوا، اس کے علاوہ دس لاکھ روپے کیش برآمد کیا گیا، اس کے موبائل فونز اور باقی چیزوں کی تحقیقات کی گئیں تو اس کی تفصیلات اور ثبوت پیش کر رہے ہیں جس کا کسی بھی تحقیقاتی ادارے سے فرانزک کروایا جا سکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی دہشتگرد کا ہینڈلر سکندرتھا، یہ بھارتی فوج کا جونیئر کمیشنڈ آفیسر ہے ، جس کا درست نا م صوبیدارسکھویندر ہے ، یہ حاضر سروس ہے ،جب یہ عبدالمجید کو پہلی دھماکہ خیز ڈیوائس دیتاہے تو اسے پیغام بھیجتا ہے کہ یہ میں تمہیں لوکیشن بھیج رہاہوں ، یہاں سےدھماکہ خیز مواد لینا اور اپنے وقت سے پہلے پہنچ جانا ، دہشتگرد جواب دیتاہے کہ میں تھوڑی دیر میں نکلنے لگاہوں، میں لوکیشن بھیجتاہوں ، اس کے بعد اس نے لوکیشن بھیجی۔ یہ صوبیدارسکھویندر کا میسج ہے ۔
’دہشتگرد کا ہینلڈر بھارتی فوج کا حاضر سروس افسر ہے‘
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفینٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ جب فرانزک کیا گیا تو 4 لوگوں کی شناخت ہوئی ، اس کے سیل کو جو ہینڈل کر رہاہے اس کا نام میجر سندیپ ورما ہے ، یہ بھارتی آرمی کا حاضر سروس افسر ہے ، یہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات ہے ۔ اس سیل میں بھارتی صوبیدار سکھویندر ، ایک حوالدار اور سپاہی میں شامل ہیں۔
پاک فوج کی جانب سے بھارت کی دہشتگردی کے ثبوت بے نقاب کر دیئے گئے ہیں جس میں فون کالز اور ویڈیوز بھی شامل ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ فون کال ثبوت ہے کہ بھارت سے دہشتگردی کیسے فنانس کی جاتی ہے، میجرسندیپ ورما نے دہشتگرد مجید کو بارودی مواد کے استعمال کا طریقہ بھی بتایا ، بھارتی انٹیلی جنس افسر پاکستان میں دہشتگردی کیلئےآن لائن تربیت فراہم کرتارہا، دہشتگرد مجید نے بھمبر کےعلاقے برنالہ سے بارودی مواد حاصل کیا، دہشتگرد کو بارودی مواد حاصل کرنے کی ہدایت بھارتی انٹیلی جنس افسر نے دی، بھمبر واقعے میں پاک فوج کے 3 جوان زخمی ہوئے، دہشتگرد مجید کو کارروائی کیلئے ایک لاکھ 80 ہزار روپے دیئے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ ایک اور کارروائی کیلئے دہشتگرد نے ہیڈمرالہ کے قریب سے بارودی مواد حاصل کیا، صوبیدار سکھوندر نے گزشتہ سال 22 نومبر کو بارودی مواد کیلئے لوکیشن شیئر کی، جلال پورجٹاں کے قریب دہشتگردی کی کارروائی میں 4 جوان شہید ہوئے، کارروائی کیلئے دہشتگرد مجید کو 6 لاکھ روپے دیئے گئے، 18مارچ کو کوٹلی سے تیسری کارروائی کیلئے دہشتگرد نےمشکوک بیگ کے ذریعے 2 بم حاصل کرنا تھے، کوٹلی میں کارروائی کیلئے دہشتگرد مجید کو 60 ہزار روپےدیئے گئے، برنالہ کےقریب بس اسٹینڈ کوٹارگٹ کرنےکا ہدف دہشتگرد مجید کو دیا گیا،
مکمل پریس کانفرنس سنیئے
ناقابل تردید ثبوت
دہشتگرد سندیپ ورما نے دہشتگرد عبدالمجید کو جب دہشتگردی کیلئے ہائر کیا تو اسے کال کی جس کی وائس نوٹ درج ذیل ہے:
بھارت کا حاضر سروس میجر سندیپ ورما کہتا ہے : آپ درست بات بول رہے ہیں، بچے تو ہم لوگ بھی نہیں ہے ، یہ پہلا کام تو نہیں ہے ، ٹھیک ہے ، بلوچستان سے لے کر لاہور تک میرا نیٹ بیٹھا ہواہے ، میں آپ کو پیسے بھیج رہاہوں ، یہ پیسے اس لیے نہیں بھیج رہا کہ میرا بندہ کمپرومائز ہو، آپ کو براہ راست اپنے اکاونٹ میں پیسے نہیں ملیں گے ، یہ ہدایت آپ کیلئے ہے ، میں آپ کو بھارتی کرنسی کے دس ہزار اس لیے بھیج رہاہوں کیونکہ مجھے پتا ہے کہ کتنے پیسے بھیجنے سے آپ کی آئی ایس آئی اس چیز کو خاطر میں نہیں لائے گی۔ دہشتگرد عبدالمجید جواب دیتاہے کہ ’’میں سمجھ گیا‘‘۔
سندیپ کہتاہے کہ : جب آپ بڑا آپریشن کریں گے اور آپ کو یہاں سے تین چار لاکھ بھیجے جائیں گے تو ہوتا یہ ہے کہ ایجنٹس ایک آپریشن کے بعد پاگل ہو جاتے ہیں، ان کو لگتاہے کہ سامنے والا بندہ پیسے دینے کے موڈ میں نہیں ہے ، بھائی سامنے والا پیسے دے گا لیکن وہ ٹکڑوں میں دے گا، جو وہاں بیٹھا ہے اور آپ کو پیسے دے رہاہے ، وہ میرا دوست ہی ہے ، میں بھی کمیشن دیتاہوں کسی بندے کو آپ کو بھیجنے کیلئے ، اس کی بھی لیبر لگ رہی ہے ، میر لیے تو آسانی ہے کہ ایک بار میں پیسے دیدوں اور اس سے میرے پیسے بھی بچ جائیں گے لیکن میں آپ لوگوں کی حفاظت کو سامنے رکھتے ہوئے دو تین حصوں میں بانٹ کر دوں گا، اس طریقے سے ہم لمبا چلیں گے، میں آنے والے کافی سالوں کیلئے یہاں ہوں۔
ہم بلوچستان سے لاہور تک دہشتگردی کرتے ہیں، بھارتی فوجی کا اعتراف
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دیکھیں کہ بھارت کے حاضر سروس میجر نے کیا کہا، اس نے کہا کہ ہم بلوچستان سے لے کر لاہور تک دہشتگردی کرتے ہیں، وہ دہشتگردی کے پیسے کیسے دیتے ہیں، وہ کہہ رہاہے کہ میں ایک دو دن کیلئے نہیں آیا بلکہ سالوں دہشتگردی کر رہاہوں اور کرتا رہوں گا، یہ ایک ابھی صرف ایک سیل ہے جسے ہم منظر عام پر لا رہے ہیں، اس دہشتگرد نے ۔
بھارتی صوبیدار سکھویندر اور عبدالمجید کے درمیان کال
کال کے دوران صوبیدار سکھویندر، عبدالمجید سے کہتا ہے کہ :مجھے بتاو کہ آپ کے پاس ایسی کونسی جگہ ہے جہاں پانچ سے دس لوگ اکھٹے ہوں ، کونسی ایسی مارکیٹ ہے، ؟ عبدالمجید جواب دیتاہے کہ مارکیٹ تو کوئی بھی ہو سکتی ہے کپڑوں کی یا موبائل فونز کی بھی ہو سکتی ہے ۔
سکھویندر کہتاہے کہ ایسی کونسی مارکیٹ ہے جہاں کی خبر فوری میڈیا پر آئے کہ یہاں کچھ ہواہے ۔
دہشتگرد کہتاہے کہ یہ کام تو آسان ہے ہو جائے گا۔