یونیورسٹی آف سرگودھا کے طلباء اور اساتذہ نے سرگودھا گیریژن کا دورہ کیا۔
یونیورسٹی آف سرگودھا کے 250 سے زائد طلباء اور فیکلٹی ممبران نے سرگودھا گیریژن کا دورہ کیا۔
طلباء اور فیکلٹی ممبران نے مختلف اقسام کے چھوٹے بڑے ہتھیاروں کی نمائش میں انتہائی دلچسپی کا اظہار کیا، اساتذہ اور طلباء نے ملکی دفاع کیلئے پاک افواج کی قربانیوں اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
یونیورسٹی آف سرگودھا کے طلباء اور اساتذہ نے پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس طرح کی تقریبات کو مستقل بنیادوں پر منعقد کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔