پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیدیا گیا۔
پاکستان سپر لیگ سیزن 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیدیا گیا تاہم وہ اگلے میچز میں بولنگ کرنے کے اہل ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے گزشتہ روز کے میچ کے دوران امپائرز احسن رضا اور کرس براؤن نے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن رپورٹ کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر اگلے میچز میں عثمان طارق کا بوولنگ ایکشن دوبارہ رپورٹ ہوا تو انہیں بولنگ کرنے سے روک دیا جائے گا۔
دوبارہ ایکشن رپورٹ ہونے پر عثمان طارق کو آئی سی سی بایو مکینک لیب سے کلئیرنس حاصل کرنا پڑے گی۔