آسٹریلوی کھلاڑی ایلکس کیری نے پاکستان سپر لیگ میں عدم دستیابی ظاہر کردی، انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنا تھی۔
پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا آج سے راولپنڈی میں آغاز ہورہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے ایلکس کیری پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو دستیاب نہیں ہوں گے۔
ایلکس کیری آسٹریکیا میں ڈومیسٹک کرکٹ میں مصروفیات کی وجہ سے پی ایس ایل نہیں کھیل پائیں گے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایلکس کیری کو جنوبی افریقا کے رسی وان ڈر ڈوسین کے جزوی متبادل کے طور پر منتخب کیا تھا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی مینجمنٹ کے مطابق جنوبی افریقی بیٹر رسی وان ڈر ڈوسین ٹیم کو جلد جوائن کرلیں گے۔